Published From Aurangabad & Buldhana

مانجھی نے این ڈی اے کو کہا الوداع، مہاگٹھ بندھن میں ہوں گے شامل

پٹنہ۔ بہار کے سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر جتن رام مانجھی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے اپنے سیاسی تعلقات کو ختم کرکے مهاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کا آج اعلان کیا۔ مانجھی نے یہاں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ اب این ڈی اے کا حصہ نہیں ہیں اور اس کا رسمی اعلان جمعرات کو صبح دس بجے کریں گے۔
’ ہم‘ صدر نے کہا’’این ڈی اے سے الگ ہونے کی وجوہات کا انکشاف جمعرات کو صبح منعقد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ مهاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کے بارے میں مسٹرتیجسوی یادو کے ساتھ میٹنگ میں بات چیت کی گئی ہے اور اب صرف رسمی اعلان کرنا باقی ہے‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!