Published From Aurangabad & Buldhana

مالیاء کی جیل میں ٹی وی، ٹوئلیٹ اور صحن کی سہولت رہے گی

وجئے مالیاء بے یہ کہہ کر اپنی سپردگی کی مخالفت کی تھی کہ انہیں جس جیل میں رکھا جائیگا وہاں قدرتی روشنی اور ہوا کا نظام نہیں ہوگا

ممبئی:۔ ممبئی آرتھر روڈ جیل کوٹھری نمبر 12جہاں پر ملک سے فرار مشہور زمانہ تاجر وجئے مالیاء کو رکھا جا سکتا ہے وہاں پر ٹی وی، ذاتی ٹوئلیٹ، صفائی کا علاقہ اور قدرتی روشنی و ہوا کے لئے صحن کی سہولت رہے گی۔ساتھ ہی مالیاء کو صاف اور تازہ اوڑھنے و بچھونے کا سامان بھی مہیاء کیا جائیگا۔انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ تفصیلات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے لندن عدالت میں ایک 8؍منٹ کے ویڈیو میں دکھائی گئی۔
وجئے مالیا جو کہ ہزاروں کروڑوں کا معاشی گھوٹالہ کر ملک سے فرار ہو کر فی الحال لندن میں مقیم ہیں ۔ انکی سپردگی کی درخواست لندن عدالت میں کی گئی تھی جہاں پر مالیاء نے اپنی سپردگی کی مخالفت یہ کہہ کر کی تھی کہ جیل کی جس کوٹھری میں انہیں رکھا جائیگا وہاں قدرتی روشنی اور ہوا کا نظام موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب سی بی آئی مالیاء کو ہندوستان لا کر قانونی کاروائی کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ مالیاء کے اعتراض کے جواب میں سی بی آئی نے جیل کی ایک ویڈیو بنا کر عدالت میں پیش کی تھی ۔ سی بی آئی نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ جیل کی وہ کوٹھری علیحدہ کمپاؤنڈ میں ہے جہاں پر صرف 6قیدی رکھے جاتے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالیاء کو کتابیں پڑھنے کے لئے جیل کی لائبرری بھی استعمال کرنے دی جائیگی۔واضح ہو کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انتہائی اہم حفاظتی اقدامات والی کوٹھری کی اس طرح سے ویڈیو بنا ئی گئی ہے جس میں جیل کی انتظامیہ وہاں کے انتظامات کی تفصیلات بتا رہے ہیں۔ پچھلے ہفتہ لندن عدالت نے ہندوستانی انتظامیہ سے جیل کی ویڈیوبنا کر بھیجنے کے لئے پوچھا تھا۔
ویڈیو کے ساتھ لندن کی عدالت کواس جیل کی صاف صفائی کی کیفیت بھی بتائی گئی جس میں طبی انتظامات بھی شامل تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!