Published From Aurangabad & Buldhana

مارک زکربرگ نے کیا غلطی کا اعتراف، کہا عوام کے اعتماد کو دوبارہ کریں گے بحال

نیویارک۔ فیس بک کے سر براہ مارک زکر برگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ان کہنا ہے کہ فیس بک سے عوام کے اعتماد کو جو ٹھیس پہنچی ہے اسے بحال کریں گے۔ زکربرگ نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے بچنے کے لیے کئی سال پہلے اقدامات کیے تھے مگر اب فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔کہا
انہوں نے کہا کہ ان تمام ایپلی کیشنز کی تحقیقات ہوں گی جو ڈیٹا کے لیے 2014 سے قبل دستیاب تھیں۔ کیمبرج انالیٹیکا اسکینڈل کے بعد مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، ڈیٹا کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے معاملہ میں ہم نے ٹھوکر کھائی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دوسری جانب برطانوی ٹی وی کے مطابق فیس بک پر لوگوں کے اعتماد میں 60 فیصد کمی آئی ہے جبکہ 80 فیصد کو یہ علم نہیں کہ ڈیٹا کا کیا استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کے شیئرز کی قیمتیں پہلے ہی گرچکی ہیں۔ برطانوی اور یوروپی ادارے فیس بک اور کیمبرج اینالیٹیکا کے خلاف تحقیقات کررہے ہیں کہ کیا امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی اور بریگزٹ کو ممکن بنانے کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا چوری کرکے نتائج کو متاثر کیا گیا۔ برطانوی اور امریکی میڈیا کے مطابق کیمبرج اینالیٹیکا نے مبینہ طور پر ایک سافٹ ویئر کے ذریعے 2014 میں فیس بک استعمال کرنے والے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا اور اس ڈیٹا کے ذریعے مختلف پارٹیوں سے پیسے لے کر انتخابی نتائج کو متاثر کیا گیا۔

I want to share an update on the Cambridge Analytica situation — including the steps we've already taken and our next…

Posted by Mark Zuckerberg on Wednesday, March 21, 2018

اسی بارے میں برطانیہ کے چینل فور نے خفیہ تفتیشی ویڈیو جاری کی ہے جس میں کیمبرج اینالیٹیکا کے سربراہ کو اعتراف کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی فرم اپنے کلائنٹس کے مخالفین کو بدنام کرنے کے لیے کس طرح غیر قانونی حربے استعمال کرتی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!