Published From Aurangabad & Buldhana

مارکرم کی سنچری , آسٹریلیا ئی گیند بازوں نے کرائی ٹیم کی مقابلے میں واپسی

وانڈررس :جنوبی افریقی سلامی بلے باز ایڈن مارکرم (152) رن کے بعد آسٹریلیا کے گیند بازوں نے وانڈررس میدان پر کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن ٹیم کی مقابلے میں واپسی کرائی ۔ میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 6 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔ ٹیمبا بووما (25) اور ڈی کاک (7) رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔جنوبی افریقہ کا اسکور ایک وقٹ تین وکٹوں پر 247 رنز تھا۔اسی وقت جنو بی افریقہ نے مارکرم کی شکل میں اپنا تیسرا وکٹ کھو یا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے 60 رنز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔مارکرم نے 216 گیندوں میں 17 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت (152) رن کی اہم اننگ کھیلی ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلی وکٹ کے لئے مارکرم نے ڈین ایلگر (19) کے ساتھ 53 رنز جوڑے۔ ایلگر کو ناتھن لیون نے آؤٹ کیا۔ہاشم آملا (27) ٹیم کے 142 رنز کے مجموعی اسکور پر کمنس کا شکار بنے۔ اس کے بعد مارکرم نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لانے کے لئے ڈی ویلیرس (69) کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے 105 رنز کی شراکت کی۔مارکرم کو آؤٹ کرنے کے بعد کمنس نے اس شراکت کو توڑا۔ اگلے گیند پر، کمنس نے کپتان ڈوپلیسس کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا کی جانب سے گیند بازی میں کمنس نے 3،سائرسنے 2اور لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!