Published From Aurangabad & Buldhana

ماحولیات کے تحفظ کیلئے قانونی بیداری ضروری‘ کلکٹر

اورنگ آباد: (سٹی رپورٹر )ماحولیات کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین کی بیداری نہایت ضروری ہے ۔ شہری ودیہی مقامات پر ماحولیات قانون پر مکمل عمل درآمد نہایت لازمی ہے ۔ اس طرح کابیان ضلع کلکٹر نول کشوررام نے دیا۔ کلکٹردفترمیں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں وہ خطاب کررہے تھے۔اس میٹنگ میں رکن اسمبلی اتول ساوے‘امتیازجلیل‘ضلع پریشد سی ای اومدھوکراردڑ‘ڈپٹی سی ای او واسو دیو سوڑنکے‘ مہاراشٹر پالیوشن بورڈ کے ڈاکٹرجی بی سنگیوار‘جی اے کدم‘ کمیٹی ممبر مکیش گنگاوال‘ و دیگر موجود تھے۔ کلکٹر نے کہاکہ ضلع میں فضائی آلودگی کاتناسب کتناہے‘اس کی گنتی کیسے کی جاتی ہے ‘ اس کی مفصل رپورٹ پیش کریں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!