Published From Aurangabad & Buldhana

لکھنوء-آگرہ ایکسپریس وے پر ہوا زبردست حادثہ، بس پلٹنے سے 5 لوگوں کی موت 30 زخمی

اناﺅ :اتر پردیش کے انا ﺅ میں ہفتہ کے روز علی الصبح لکھنوئ-آگرہ ایکسپریس وے پر بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے چار کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔خبروں کے مطابق گروگرام سے بہار جا رہی وولو بس کے پلٹ جانے سے اس پر سوار پانچ لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وولو بس میں تقریباً 70 لوگ سوار تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!