Published From Aurangabad & Buldhana

لوک شاہی ینگ انڈیپنڈنٹ اسوسی ایشن کا گلے میں مٹکالٹکاکرجسم پرجھاڑوباندھ کر احتجاج

اورنگ آباد: (سٹی رپورٹر)لوک شاہی ینگ انڈیپنڈنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے کرانتی چوک تا کلکٹر آفس گلے میں مٹکالٹکا کر اور جسم پر جھاڑولگاکر حکومت کے خلاف احتجاج کیاگیا۔اسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کلکٹر کی معرفت چیف جسٹس آف انڈیا سپریم کورٹ کو ایک محضرروانہ کیاگیا۔ جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ بھیماکوریگاؤں میں دلتوں پرحملہ کرنے والوں کوگرفتارکیاجائے‘وہاں کے پولس سپرٹینڈنٹ کومعطل کیاجائے‘متاثرین کونقصان بھرپائی اورمعاوضہ دیاجائے‘ملک میں پھیلی انارکی کودورکیاجائے‘ودیگرمطالبات کیے گئے۔اس موقع پر وشال ناندکر‘ سنجے واکوڑے‘ رویندر سالوے‘ بالاصاحب بنکر‘ سچن کٹھورے‘ پیوش جادھو‘ رشی کیش سالوے‘ ویبھو لوکھنڈے‘ گوروسوریہ ونشی‘ جواہر بھومرے‘ راجکمار ڈاؤگاوے‘ ونائیک کٹھورے‘ پرتگیاسالوے ودیگر موجودتھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!