Published From Aurangabad & Buldhana

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ہر ایک پر فرض ہے: شردپوار

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شردپوار نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے عہدہ کا وقار نہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم کے دوران صرف گاندھی اور پوار خاندانوں کو نشانہ بنانا اپنا مقصد بنالیا ہے، ملک کی ترقی اور دیگر امور پر ان کی توجہ نہیں ہے، اس لیے ہر ایک کا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہونا چاہیے، شردپوار گزشتہ شب پونے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے حال میں اپنی تقریرمیں پوار خاندان میں تنازع کا ذکر کیا ہے، پہلے وہ نہرو، اندرا اور راجیو گاندھی جیسے لیڈروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب انہوں نے پوار فیملی کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہمارے گھروں میں جو تہذیب ہے، اس سے مودی کوسوں دور ہیں۔ اس لیے وہ دوسرے کے گھروں میں جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں، جو کہ افسوس ناک امر ہے۔ پوار کی انتخابی جلسہ میں این سی پی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، سونل پٹیل، پی اے انعامدار اور دیگر لیڈران موجود تھے-

دریں اثناء بی جے پی کے سنیئر لیڈر ایل کے اڈوانی کے ذریعہ ایک بلاک پر شیوسینا کے ترجمان مراٹھی سامنا نے اداریہ لکھا ہے اور سوال کیا ہے کہ اڈوانی گزشتہ پانچ سال سے خاموش کیوں رہے، بی جے پی کے ذریعے اس کی پالیسی اور مودی کے خلاف بیان دینے والوں کو ملک دشمن قرار دینے کے طریقہ پر اڈوانی نے اعتراض کیا ہے۔ شیوسینا کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں اڈوانی کی پانچ سالہ خاموشی حیرت ناک ہے۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!