Published From Aurangabad & Buldhana

لوک سبھا الیکشن:مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران تشدد

کولکاتا :لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آج سات ریاستوں اور ایک مرکز ی حکومت کے زیر انتظام علاقہ کے 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت مغربی بنگال میں 9 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس دوران ریاست کی بشیرہاٹ، ڈائمنڈ ہاربر، شمالی اور جنوبی کولکاتہ پارلیمانی سیٹوں پر وی ایم مشینوں میں گڑبڑیوں کی خبر آ رہی ہیں۔اس بیچ مغربی بنگال سے پھر سے تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار راہل سنہا پر حملہ کیا گیا ہے۔بشیرہاٹ کے پولنگ بوتھ نمبر 189 پر ووٹر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ان کا الزام ہے کہ ٹی ایم سی کارکنان انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دے رہے ہیں۔ بی جے پی امیدوار باسو نے کہا، ’100 افراد کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے۔ہم ان کا ووٹ ڈلوائیں گے‘ اس بوتھ پر اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس (TMC) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کیدارناتھ یاترا کے میڈیا کوریج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!