Published From Aurangabad & Buldhana

للن سنگھ جے ڈی یو کے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر بنے

جنتا دل (یو) نے منگل کے روز 17 ویں لوک سبھا میں پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے رہنما، ڈپٹی لیڈر اور وہپ کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے اعلان کے مطابق راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر بنایا گیا ہے جبکہ والمیکی نگر کے ایم پی ویدناتھ پرساد مہتو کو نائب لیڈر بنایا ہے۔ سپول کے ایم پی دلیشور کامت کو لوک سبھا میں پارٹی کا چیف وہپبنایا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ 17 ویں لوک سبھا میں جے ڈی یو کے 16ممبران پارلیمنٹ ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!