Published From Aurangabad & Buldhana

لا لیگا:اہم مقابلے میں بارسلونا اور ایٹلیکو میڈرڈ آمنے سامنے

بارسلونا:اسٹار کھلاڑیوں سے سجی بارسلونا اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں لا لیگا میں اتوار کو ایک دوسرے کے مد مقابل ہوگی۔خطاب کی مظبوط دعویدار بارسلونا اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ مو جودہ سیزن کے فاتح کی جھلک دکھا سکتا ہے۔ 26مقابلوں میں 66 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست بارسلونا کی ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ (61 پوائنٹس)سے صرف پانچ پوائنٹس آگے ہیں۔ بارسلونا نے اپنا آخری مقابلہ لاس پالمیز کے خلاف 1۔1 ڈرا کھیلا تھا، جبکہ ا ایٹلیٹکو میڈرڈ نے لیگانیس 4۔0 کو شکست دی تھی۔اس اہم میچ سے قبل ، بارسلونا کوچ ارنسٹو والورڈے نے کہا ہے کہ ایٹلیکو کے خلاف ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور تین پوائنٹس کافی معنی رکھتے ہیں۔ ہم اس مقابلے کو جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!