Published From Aurangabad & Buldhana

فیس بک نے کیا قبول، ان 4 چائنیز کمپنیوں کو بیچا ڈیٹا

فیس بک نے آخر کار انکشاف کیا ہے کہ اس نے 4 چینی کمپنیوں کو اپنے ڈیٹا کا ایکسیس دے رکھا ہے ۔ ان کمپنیوں میں ہوائی بھی شامل ہے ۔ ہوائی دنیا کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے ۔ کچھ وقت قبل ہی امریکہ کی انٹیلجنس ایجنسی نے حفاظت کے تحت اس کمپنی کی جانچ شروع کر دی تھی۔ سوشل میڈیا کمپنی نے بتایا ہوائی ، کمپیوٹر باؤنانے والی لینوے، اسمارٹ فون بنانے والی اوپو اور ٹی ایل سی کورپ ان کمپنیوں میں سے ہیں جن سے ڈیٹا شئیر کیا گیا ۔ان کمپنیوں نے فیس بک کے ساتھ ایک کانٹریکٹ کیا تھا جس میں ان فیچر کو اپنے موبائل پر لانے کی بات کی تھی جو فیس بک پر خاصہ پسند کئے جاتے ہیں۔

فیس بک اگلے ہفتہ ختم کرے گی ہوائی سے کانٹریکٹ

امریکہ میں کانگریس کے ممبران نے اس سے متعلقہ سوال آئد کئے ہیں اور کہا ہے کہ یوزرس کا ڈیٹا اس کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ فیس بک نے اس بات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہ ہے کہ اس ڈیٹا ایکسیس کانٹریکٹ کے تحت کمپنیوں کو صرف اکاونٹ فیچرس کو اکسیس کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ فیس بک نے منگل کے روز کہا کہ اس ہفتہ کے آخر تک وہ ہوائی کے ساتھ اپنا کانٹریکٹ ختم کر لےگی۔ ساتھ ہی تین چائنیز کمپنوں کے ساتھ بھی اپنا کانٹریکٹ ختم کر رہی ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!