Published From Aurangabad & Buldhana

فوج سے متعلق موہن بھاگوت کے بیان پر راہل گاندھی نے سادھا نشانہ ، آر ایس ایس نے دی صفائی

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے "تین دن میں فوج تیار کرنے ” والے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر نشانہ سادھا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ موہن بھاگوت نے ان فوجیوں کی بے عزتی کی ہے ، جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ آر ایس ایس چیف کا یہ بیان ہر ہندوستانی کی بے عزتی ہے ، کیونکہ انہوں نے ملک کیلئے جان دینے والوں کی بے عزتی کی ہے، یہ ملک کے جھنڈے کی بھی بے عزتی ہے ، کیونکہ ترنگے کو سلام کرنے والے فوجیوں کی بے عزتی کی گئی ہے ۔ بھاگوت کو فوج اور شہیدوں کی بے عزتی کرنے کیلئے شرم آنی چاہئے ۔

ادھر بھاگوت کے اس بیان پر آر ایس ایس کی جانب سے صفائی پیش کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بھاگوت کے بیان کو پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ سنگھ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موہن بھاگوت ہندوستانی فوج کا موازنہ آر ایس ایس سے نہیں کررہے تھے ، درحقیقت انہوں نے کہا تھا کہ فوج اپنے جوانوں کو تیار کرنے میں چھ ماہ کا وقت لیتی ہے ، اگر آ ر ایس یس ٹریننگ دے تو جوان تین دن میں سویم سیوک بھی بن سکتے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!