Published From Aurangabad & Buldhana

فخر زمان نے بنا ڈالے بغیر آوٹ ہوئے 455 رن، توڑا 16 سالہ پرانا ریکارڈ

پاکستان کے فخر زمان ہر میچ کے ساتھ ریکارڈس کا انبار لگا رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں زمان نے 5 میچوں میں 515 رن بنا ڈالے اور ’ مین آف دی سیریز ‘ کا خطاب اپنے نام کیا۔ فخر نے آخری میچ میں شاندار 85 رنوں کی اننگز کھیلی۔ وہ تو غنیمت رہی کہ وہ سنچری پورا نہیں کر پائے ورنہ وہ ون ڈے میں دوہری سنچری کے بعد سنچری لگانے والے وہ دنیا کے پہلے بلے باز بن جاتے۔ بہرحال، بھلے ہی زمان اس ریکارڈ کو اپنے نام نہ کر پائے ہوں لیکن انہوں نے اسی جدوجہد میں 16 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

فخر زمان نے توڑا 16 سالہ پرانا ریکارڈ

سیریز میں 505 رن بنانے والے فخر زمان ان 5 میچوں کی سیریز میں صرف دو بار آوٹ ہوئے۔ وہ پہلے میچ میں 60 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دوسرے میچ میں ناٹ آوٹ 117، تیسرے میچ میں ناٹ آوٹ 43 رن اور چوتھے میچ میں ناٹ آوٹ 210 کا اسکور بنایا۔ پانچویں میچ میں جا کر وہ 85 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس طرح سے وہ ون ڈے میں پورے 7 دن بعد 455 رن بنا کر آوٹ ہوئے ۔

یہ کارنامہ انجام دینے والے فخر دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ ان کے ہی ہم وطن محمد یوسف کے نام تھا۔ یوسف نے سال 2002 میں زمبابوے کے خلاف سیریز میں ہی چار اننگز میں 141 ناٹ آوٹ، 76 ناٹ آوٹ، 100 ناٹ آوٹ اور 88 رنوں کی اننگز کھیلنے کے ساتھ کل 405 رن بنائے تھے۔ بہرحال، 16 برسوں کے طویل عرصہ کے بعد ان کا یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!