Published From Aurangabad & Buldhana

غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت اپنے دوستوں کی جیبیں بھرنے میں مصروف : راہل گاندھی

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گلوبل ہنگر انڈیکس کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’بھارت کا غریب بھوکا ہے کیونکہ سرکار اپنے کچھ خاص ’دوستوں‘ کی جیبیں بھرنے میں لگی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ’دی کوئنٹ‘ کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق ہندوستان کا گلوبل ہنگر انڈیکس میں 94واں مقام ہے۔ جبکہ پاکستان (88)، بنگلہ دیش (75) اور نیپال (73) کی صورت حال ہندوستان سے بہتر ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 13 ممالک ایسے ہیں جو ہندوستان سے پیچھے ہیں اور ان میں روانڈا (97)، نائیجیریا (98) اور لیبیا (102) جیسے ملک شامل ہیں۔


قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!