Published From Aurangabad & Buldhana

غازی آباد میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

دہلی سے متصل غازی آباد کی کھوڑا کالونی میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ عمارت کے ملبے میں کچھ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ مسلسل دو دنوں سے ہورہی زبردست بارش کے بعد یہ حادثہ ہوا ہے۔

خبر لکھے جانے تک کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انتظامی افسران اور بچاو ٹیم کی کئی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اوربچاو مہم چلائی جارہی ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں غازی آباد کے ڈی ایم شرتومہیشوری کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کو پہلے ہی خالی کرایا جاچکا ہے۔ مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے آس پاس کے راستے کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا۔

اس حادثے میں غازی آباد کے ایس پی آکاش تومر کا کہنا ہے کہ عمارت 5 منزلہ ہے۔ کچھ وقت پہلے عمارت میں مرمت کا کام چل رہا تھا۔ کوئی یہاں رہ نہیں رہا تھا۔ عمارت کو خالی کرایا گیا تھا، پھر بھی دیکھ رہے ہیں کہیں کوئی دبا تو نہیں ہے۔

بلڈنگ رفیق ملک نام کے بلڈر کی بتائی جارہی ہے۔ سب سے نیچے بیسمنٹ (تہہ خانہ) تھا۔ اس کے اوپر ایک جوتے کی دوکان کا شوروم تھا۔ بلڈنگ میں ایک اے سی کی دوکان ہے، کپڑے کی دوکان کا مال اور ایکسس بینک کا اے ٹی ایم تھا۔ بلڈنگ کے اوپر چار منزل فلیٹ تھے، جن میں صفائی کا کام چل رہا تھا۔

کچھ دن قبل رات میں ہائی وے پر کام کرنے والی ایک کرین کے گھسنے سے اس کا پلر اندر گھس گیا تھا۔ شوروم میں 15 دن پہلے آگ بھی لگی تھی، جس کے بعد تینوں فلور پر اوپر کے حصے میں کریک آگیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو غازی آباد کے مسوری تھانہ علاقے کے آکاش نگر کالونی میں اتوار کو ایک پانچ منزلہ زیرتعمیر عمارت گر گئی تھی۔ ملبے میں تقریباً 13 لوگ مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع تھی۔ حال ہی میں گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری میں دو عمارتیں منہدم ہوئی تھیں، اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!