Published From Aurangabad & Buldhana

عمران مہدی کوپولس کی گرفت سے بھگالے جانے والی ٹولی کے انکشاف پر ہرسول کے کولٹھان واڑی سے مزید دو گرفتار‘پستول سمیت چارزندہ کارتوس برآمد

اورنگ آباد: ۳۰؍ اگست ( م خ )سپاری کلر عمران مہدی کو پولس کی گرفت سے بھگالے جانے کی تیاری میں مصروف ایک گروہ کوکرائم برانچ پولس نے پیر کی صبح گروارے اسٹیڈیم چوک سے حراست میں لیاتھا۔گرفتار ملزمین میں مدھیہ پردیش کے نوشارپ شوٹرس شامل تھے۔ ان سے موصولہ معلومات کی بناء پر آج کرائم برانچ پولس کے دستے نے ہرسول علاقہ کے کولٹھان واڑی سے دو ملزمین کوحراست میں لیااوران کے قبضہ سے ایک پستول اورچارزندہ کارتوس برآمدکیے۔کرائم برانچ نے گرفتارملزمین کے کئی معاملات میں ملوث ہونے کاامکان ظاہرکیاہے۔ان دونوں پرممبئی ودیگر علاقوں کے پولس اسٹیشنوں میں سنگین جرائم درج ہیں۔۲۰۱۲ء میں سابق کارپوریٹر سلیم قریشی کا عمران مہدی نے بے رحمی سے قتل کردیاتھا۔

اسے پیرکو عدالت نے عمرقید کی سزاسنائی۔عدالت سے ہرسول جیل کے درمیان عمران مہدی کو پولس کی گرفت سے بھگالے جانے کی سازش تیارکی گئی تھی۔لیکن کرائم برانچ پولس نے مخبرکی اطلاع پر اس گروہ کی سازش کوناکام کردیاتھااور مدھیہ پردیش کے نوشارپ شوٹرس‘ دوفوروہیلرس اورپستول وزندہ کارتوس ضبط کیے تھے۔ فی الحال مذکورہ شارپ شوٹرس پولس کی کسٹڈی میں ہیں۔ ان سے ملی معلومات کے مطابق آج کرائم برانچ کے پی آئی مدھوکر ساونت نے پولس کمشنر چرنجیو پرساد ‘ڈی سی پی ڈاکٹر دیپالی گھاٹے گھاڑگے اور کرائم برانچ کے اے سی پی ڈاکٹر ناگناتھ کوڑے کی رہنمائی میں ہرسول علاقہ کے کولٹھان واڑی میں چھاپہ مارکر وجئے کمار عرف آفتاب رام پرساد چودھری‘ اورابوچاؤش عرف مسالہ ہاؤس کو حراست میں لیاان کی تلاشی میں ان کے قبضہ سے ایک ریوالور اور چارزندہ کارتوس برآمدہوئے۔

وجئے اترپردیش ریاست کاعادی مجرم ہے اوراسکے خلاف کئی معاملات درج ہیں۔جبکہ چاؤش عمران مہدی گینگ کے ممبر حبیب خالد چاؤش کاخالہ زادبھائی بتایاگیاہے ۔ان دونوں کے ذمہ مدھیہ پردیش سے آئے شارپ شوٹرس کے قیام وطعام کانظم تھا۔ان دونوں کی گرفتاری سے مزیدمعاملات سے پردہ اٹھنے کاامکان ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!