Published From Aurangabad & Buldhana

عمران طاہر کی بہترین گیند بازی ،چنئی نے کولکاتہ کو دی 5وکٹ سے شکست

کولکاتہ: عمران طاہر27 رنوں کی بدولت 4 وکٹ حاصل کرکے ’مین آف دی میچ‘ اورسریش رینا کی ناٹ آوٹ 58 رنوں اوررویندر جڈیجہ کی ناٹ آوٹ 31 رنوں کی اننگ کی بدولت موجودہ چمپئن چنئی سپرکنگس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ چنئی کی 8 میچوں میں یہ ساتویں جیت ہے اوروہ 14 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پرقائم ہے۔وہیں کولکاتہ کو 8 میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اوروہ آٹھ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ کولکاتہ کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ چنئی نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرتے ہوئے کولکاتہ کو 8 وکٹ پر161 رنوں پرروک دیا۔ اس کے بعد دو گیند باقی رہتے ہی پانچ وکٹ کے نقصان یہ ہدف حاصل کرلیا۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے ملے 162 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی سپرکنگس کے لئے شین واٹسن (6) اورفاف ڈوپلیسی (24) نے پہلے وکٹ کے لئے 29 رن جوڑے۔ چنئی سپرکنگس نے اس کے بعد 11.1 اووروں میں 81 رن تک اپنے چاروکٹ گنوا دیئے۔ ان چاروکٹوں میں ڈوپلیسی کے علاوہ شین واٹسن، امباتی رائیڈو (5) اورکیدارجادھو (20) کے وکٹ بھی شامل ہیں۔اس کے بعد سریش رینا نے کپتان مہندر سنگھ دھونی (16) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 40 رن کی شراکت کرکے چنئی سپرکنگس کو مقابلے میں بنائے رکھا۔ کریز پرآئے رویندر جڈیجہ نے اس موقع پربہترین بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ 31 رنوں کی اننگ کھیلی اورٹیم کو جیت دلا دی۔ سریش رینا نے 42 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگ میں سات چوکے اورایک چھکا لگایا۔ رینا کی اس سیزن میں یہ پہلی نصف سنچری ہے۔ جڈیجہ نے 17 گیندوں پر31 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ میں پانچ چوکے لگائے۔اس سے قبل عمران طاہر نے 27 رنوں کے عوض 4 وکٹ حاصل کرکے شاندارگیند بازی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت چنئی سپرکنگس نے کولکاتا کو 8 وکٹ کے نقصان پر161 رنوں پرروک دیا۔ ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتہ کو سلامی بلے باز سنیل نرائن (2) اورکرس لن (82) نے پہلے وکٹ کے لئے 38 رنوں کی شراکت کی۔ لن نے نتیش رانا (21) کے ساتھ بھی دوسرے وکٹ کے لئے 41 رن جوڑے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!