Published From Aurangabad & Buldhana

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی 20 سب سے اچھی یونیورسٹیوں میں شامل

نئی دہلی:- مرکزی حکومت کی جانب سے کی گئ ہندوستانی اعلی اداروں کی درجہ بندی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام 20 سب سی اچھی یونیورسٹیوں میں آیا ہے۔
اس درجہ بندی میں سب سے اوّل نمبر بنگلور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کا ہے، اسکے بعد IIT مدراس اور پھر IIT ممبئی کا نام ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اس مرتبہ چھٹے نمبر پر آئی ہے۔
اداروں کی اس درجہ بندی کو آج مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل پرکاش جاوڑیکر نے پیش کی۔ اس درجہ بندی کے حساب سے ملک کی 100 سب سے بہتر اداروں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نمبر 17 واں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نمبر 19واں آیا ہے۔
سابقہ سال کے مقابلے میں امسال اے ایم یو فہرست میں دو نمبر آگے آئی ہے اور جامعہ ایک نمبر اوپر۔ بنارس ہندو یونیورسٹی بھی سابقہ سال 10 ویں کے بجائے امسال 9 ویں مقام پر آئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!