Published From Aurangabad & Buldhana

عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان،پنت اور رائیڈو ٹیم سے باہر

نئی دہلی:عالمی کپ 2019 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان آج کر دیا گیا۔ اس ٹیم میں کل 15 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی اور کپتانی کا دارومدار وراٹ کوہلی کے ہاتھوں میں دیا گیا ہے۔ نائب کپتان روہت شرما رہیں گے جب کہ مہندر سنگھ دھونی بطور وکٹ کیپر بلے باز منتخب کیے گئے ہیں۔سلیکٹرس نے پنت اور رائیڈو کو ٹیم سے باہر کر دینیش کارتک کو موقع دیا۔ ٹیم شامل دیگر کھلاڑیوں میں شکھر دھون، کے ایل راہل، وجے شنکر، کیدار جادھو، دنیش کارتک، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ اور محمد شمی ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!