Published From Aurangabad & Buldhana

طبی مشورے

حکیم محمد سلیم قادری رضوی
اسلام دروازہ (کٹ کٹ گیٹ)، اورنگ آباد
نوٹ: اپنے پیچیدہ اور پوشیدہ طویل مسائل کے حل کیلئے راست ملاقات پیر سے جمعہ شام۳۰: ۶ سے۳۰: ۹ کرسکتے ہیں۔ اورسنیچر حکیم مدثر خان قادری رضوی (B.U.M.S) سے ملاقات کرسکتے ہیں۔موبائیل : 9890911876 حکیم مدثر : 9970077786
طب نبویﷺ
*بعض ازواج مطہراتؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ ایک دن میرے پاس تشریف لائے اس وقت میری انگلی میں دانہ نکلا ہوا تھا آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس زیرہ ہے۔ ( نساری سے ملتی ہے) میں نے کہا ، جی ہاں ہے آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس پر لگاؤاور یہ کہو : ( ترجمہ) اے اللہ، بڑے کو چھوٹا اور چھوٹے کو بڑابنانے والے مجھے جو( تکلیف ) پیش آئی ہے اسے چھوٹا کردے (الاذکار ابن سنی)۔ نیم کی تقریباً ۹؍ کونپلیں ( چھوٹی پتیاں جو نئی نکلتی ہے)۷ دن تک صبح نہارمنہ پانی کے ساتھ کھائیں تکلیف زیادہ ہو تو ۴۰ دن تک لگا تار روزانہ کھائیں گرمی شروع ہونے سے ایک ماہ پہلے یہ کورس کرلیں تو انشاء اللہ گرمی دانے اور دوسرے دانے نہیں نکلیں گے۔ * آپ ﷺ نے فرمایا انجیر جنگ کا پھل ہے ( ابو نعیم )انجیر میں پوشیدہ بیماری ( مردانہ کمزوری ) کا علاج ہے جو حضرات مردانہ قوت بڑھانا چاہتے ہیں وہ روزانہ ہر کھانے کے بعد ۳؍ انجیر کھائیں انشاء اللہ جلد فائدہ ہوگا۔ روزانہ ۷؍ انجیر سے زیادہ نہ کھائیں انجیر اور کھجورایک ساتھ نہ کھائیں کم از کم ۴ گھنٹہ کا وقفہ ضرور رکھیں اور کھجور کے ساتھ تربوز کااستعمال کریں۔
سوال: پروین پربھنی سے عمر ۴۱ ؍ سال پوچھتے ہے کہ میری دائیں ہاتھ کی کہنی میں بہت درد ہے اور سوجن بھی ہے کوئی علاج بتائیں؟
جواب: آپ درد کی جگہ انڈے کی زردی اور شہد دونوں کوباہم ملاکر لگائیں حب اسگندھ صبح و شام ۲۔۲ گولیاں کھائیں درد میں فوری کمی ہوگی اگر اس سے درد کم نہیں ہوتا ہے تو اندر ہڈی میں کوئی انفیکشن ہوسکتاہے۔
سوال : صدف انجم بذریعہ فون اپنے شوہر کے تعلق سے سوال پوچھتی ہے کہ میرے شوہر کو کومی براسیر ہے کوئی علاج بتائیں؟
جواب: بارسنگھا پھول کے بیج ۵۰ گرام اور کالی مرچ ۱۰؍ گرام کوخوب باریک پیس کر سفوف بنالیں اورروزانہ صبح و شام ۳۔۳ گرام دودھ سے لیں انشاء اللہ ایک ہفتہ میں ہی فائدہ نظر آئے گا۔
سوال: فیروز خان عمر ۶۵ سال پربھنی سے پوچھتے ہے کہ گُردے میں پتھری ہے دائیں 6mm اور بائیں طرف 5mm ہے اور ہاضمہ بھی کمزور ہے ڈاکٹروں سے علاج کر واچکا ہوں فائدہ نہیں ہورہاہے کوئی علاج بتائیں؟
جواب: آپ پالک کے پتوں کا رس ایک کپ اور ناریل پانی آدھا کپ دونوں ملاکر مسلسل ایک مہینہ پئیں اور اس کے ساتھ تیار دوا معجون عقرب صبح و شام ۱۔۱ چمچہ میں قرص کشتہ حجر الیہود دو دو قرص ملاکر کھائیں اگر یہ دوا بھی اثر نہ کرے تو آپ آپریشن کروالیں۔
سوال: انجم بانو عمر ۳۸ سال بیڑ سے پوچھتی ہے کہ بال ہلکے ہلکے سیاہ ہورہے با گھنے اور کالے ہوجائے ایسا کوئی علاج بتائیں؟
جواب: ایک کلو سر سوں کا تیل، رتن جوت، مہندی کے پتے، جل بھانگرہ کے پتے آم کی گٹھلی ہر ایک سو گرام ،ان سب کوکوٹ کر پیس لیں اور پانی میں دو دن بھگو دیں۔ پانی اتنا ہو کہ اس میں ڈوبے رہیں پھراس پانی کوچھان لیں۔ اس پانی کو سرسوں کے تیل میں اتنا ابالیں کہ سارا پانی جل جائے صرف تیل ہی رہ جائے۔ یہ تیل روزانہ سرمیں لگائیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ اگر یہ نسخہ بنانے میں گریز ہوتو ہمارا تیارکردہ روغن صباء مطب سے لیں۔
سوال:فوزیہ ناز عمر ۳۵ سال اورنگ آباد سے پوچھتی ہے کہ خون کی کمی کی وجہ کیا ہوتی ہے؟
جواب: اصل میں خون میں فولادکی کمی واضح ہوتی ہے جس کو ہیمو گلوبین کہتے ہیں اس کے کئی اسباب ہیں غذا میں فاسفی کی زیادتی کی وجہ سے فولاد ان سے مل کر پانی حل پذیرہوتاہے جو جسم میں جذب نہیں ہوتا، بال بننا ، ناخن بننا ، پیٹ کی بیماریاں، خون کاضائع ہونا ، معدے کا السر، خون کا بار بار عطیہ دینا اور مستورات میں بچے کو دودھ پلانا اور کثرت حیض یہ تمام فولاد کی کمی کا باعث ہے۔
سوال: نسیم بانو عمر ۴۵ سال بیڑ سے پوچھتی ہیکہ میرے جوڑوں میں درد ہے ڈاکٹر نے vovran گولی دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے کوئی علاج بتائیں؟
جواب: اگر اس دوا سے فائدہ نہیں ہے تو آپ یورکاایسیڈ کامعائنہ کروائیے خون میں یورک ایسیڈ کی سطح کتنی ہے اگرزیادہ ہو تو اس کا علاج لکھ رہا ہوں انشاء اللہ فائدہ ہوگا ۔ معجون سورنجان صبح و شام ۱۔۱ چائے کا چمچہ لیں اور حب اسگندھ صبح ۲ گولی شام ۲ گولی پانی سے لیجئے گا اور گھٹنوں پر اور درد کے مقام پر روغن بایونہ کی مالش کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
آپ کی ڈائری کیلئے
*زچگی میں آسانی :(۱) زعفران ۲ گرام کوآدھی پیالی عرق کیوڑا میں پیس کرنیم گرم پئیں۔ (۲) سونف ۵۰ گرام ۲ لیٹر میں جوش دیں جب پانی ایک کپ بچے تواس میں گُڑ ۲۵ گرام اور گائے کا گھی ۱۵ گرام ملاکر گرم گرم پلادیں ۔(۲) ۱۱؍ عدد کالی مرچ کے جو شاندہ کو شہد میں ملاکر پینا رحم کے درد کودور کرتاہے خصوصاً وہ درد جوڑ کے ہوئے حیض سے ہوتا ہے۔ (۳) پودینہ :زہریلی اشیاء کے زہرکودور کرنے کی خاص خاصیت رکھتا ہے ہیضہ کے مریض کو ۶ گرام پودینہ ، ۵ چھوٹی الائچی ایک گلاس پانی میں جوش دے کر تھوڑا تھوڑا پلانے سے متلی اور قئے رُ ک جاتی ہے۔ پیٹ کا دردبھی ختم ہوجاتا ہے اگر کسی زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا ہو تووہاں پودینہ مل دینے سے جلن اور درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ (۴) ٹنڈہ : (۱) ٹنڈہ قبض کشا ہے اور غذا کوجلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے خشکی ، پیشاب کی کمی، پیشاب کی جلن، گرمی کے بخار میں بے حد مفید ہے ہفتہ میں ۲ مرتبہ ضرورکھائیں ( ۲) نزلہ ، زکام،کھانسی کے دوران استعمال نہ کریں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!