Published From Aurangabad & Buldhana

ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر پرینکا شرما نے معافی مانگنے سے کیا انکار

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی فوٹو شاپ سے بگاڑی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں جیل بھیج دی گئی بی جے پی یوتھ وِنگ کی کنوینر پرینکا شرما جیل سے چھوٹ گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے منگل کو پرینکا شرما کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ”میری ضمانت کے لیے عدالت سے کل ہی منظوری مل گئی تھی، لیکن اس کے باوجود مجھے رہا کرنے میں 18 گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔ مجھے میری فیملی اور میرے وکیل سے نہیں ملنے دیا گیا۔ مجھ سے زبردستی معافی نامہ پر دستخط کرائے گئے۔“ پرینکا شرما نے مزید کہا کہ ”میں اس کیس کو لڑوں گی اور میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے، جس کے لیے مجھے معافی مانگنی پڑے۔ اس لیے میں معافی نہیں مانگوں گی۔“

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!