Published From Aurangabad & Buldhana

ضلع میں الگ الگ مقامات پر 6 نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت

مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل

اورنگ آباد: ضلع میں پولہ فیسٹیول کے دوران 6 نوجوانوں کی ندی میں ڈوب جانے سے موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ لوگ تہوار کے لئے اپنے بیل کو نہلانے کے لئے لے گئے تھے جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ڈوب کر مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے۔

پہلے حادثے میں ویجاپور کے ویر گاؤں میں امول رمیش رائتے (عمر 16) اور اسکے سگے بھائی رشی کیش رمیش رائتے (عمر 19) کی مرشیداپور کے قریب واقع تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ویر گاؤں پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دوسرے حادثہ میں بازار ساؤنگی کے ضلع پریشد اسکول کے طالب علم راہل آبا مہسکے (عمر 15) اپنے بیل کو نہلانے لے گیا تھا جہاں ڈوبنے سے اسکی موت واقع ہوگئی یہ حادثہ خلد آباد کے بازار ساؤنگی میں پیش آیا۔

تیسرے حادثہ میں کننڑ پولس تھانہ کے علاقہ میں آندھنر گاؤں کے کیلاش بی باوسکر (عمر23) کا امبڑی نہر میں ڈوبنے سے انتقال ہوگیا۔ اسکے علاوہ نو ناتھ گاولی (عمر 14) کا دیو گاؤں رانگری کے قریب مٹے گاؤں چمبرواڑی تالاب کے پاس ڈوبنے سے انتقال ہوگیا۔ پولس کے مطابق جب وہ اپنے بیل کو نہلا رہا تھا ایک بیل نے اسے تالاب میں پھینک دیا۔ ایک اور حادثہ میں دہے گاؤں کے سنکیت نمونے کا بھی اس وقت ڈوبنے سے انتقال ہوگیا جب وہ اپنے بیل کو نہلا رہا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!