Published From Aurangabad & Buldhana

صنعتی بجلی گاہکوں کو بجلی فیس میں رعایت

اورنگ آباد: ( م خ)مراٹھواڑہ اور وردبھ کے چھوٹے کارخانہ وفیکٹری بجلی صارفین کو بجلی فیس میں رعایت کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔بجلی فیس کی واپسی کیلئے صنعتی بجلی صارفین مہاوترن کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے آن لائن درخواستیں داخل کریں اسطرح کی اپیل مہاوترن کی جانب سے کی گئی ہے ۔ مراٹھواڑہ وردبھ میں صنعتی ترقی کیلئے ریاستی حکومت نے صنعتی بجلی صارفین کوفیس میں رعایت دینے کافیصلہ کیاہے ۔وردبھ اور مراٹھواڑہ کے صنعتکاروں سے غلطی سے بجلی فیس وصول کی گئی تھی۔ جو اب انہیں واپس کی جارہی ہے ۔اس ضمن میں مہاوترن کی جانب سے صنعتکاروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہاوترن کی ویب سائٹ www.maha discom.in/EDappپرلاگ ان کرکے آن لائن درخواستیں داخل کریں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!