Published From Aurangabad & Buldhana

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے اٹل بہاری واجپائی کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اوربی جے پی کے صدر امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سبھی سینیئر رہنماؤں نے جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر جاکران کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور پھول چڑھائے۔ سابق وزیراعظم واجپئی کا گزشتہ سال 93 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔صدر جمہوریہ کووند ، پی ایم مودی اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے آج صبح آنجہانی واجپئی کی یادگار میں بنائے گئے ‘سدیو اٹل‘ جاکر پھول چڑھائے اور دعائیہ اجتماع میں شامل ہوئے۔ بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا اور متعدد مرکزی وزراء کے علاوہ بی جے پی کے سبھی سینیئر رہنماؤں نے بھی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بی جے پی نے جمعہ کے روزاپنے عظیم لیڈراور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ بی جے پی نے اپنے سرکاری ٹوئٹ ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے قدر آور لیڈر، ہزاروں کارکنوں کی رہنمائی کرنے والے بھارت رتن، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی پہلی برسی پرپارٹی انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔‘‘َ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم واجپئی کا 94 برس کی عمر میں گزشتہ سال 16 اگست کو انتقال ہو گیا تھا۔ واجپئی پہلی بار 1996 میں 13 دنوں کے لئے وزیر اعظم بنے اور اس کے بعد وہ 1998۔2004 کے درمیان دو بارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!