Published From Aurangabad & Buldhana

صحت عامہ کیلئے مرکزی و ریاستی حکومتیں کوشاں:مرکزی وزیر صحت نڈا

لاتور میں کینسر کے علاج کیلئے عصری تکنیک سے لیس لینئرایکسلریٹر مشن کا افتتاح

لاتور(محمدمسلم کبیر) بہترصحت کے لئے ہونے والے انتظامات اور خدمات یادگار ہوتی ہیں۔مریضوں کو امراض سے نجات دلانے کے ساتھ امراض کے خاتمے کیلئے مرکزی حکومت کوشاں ہے یہ بات مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کہی۔لاتور کے ویویکانند کینسر ہاسپٹل میں مرض کینسر کے جدید علاج کی مشنری’’لینئیر ایکسلریٹر‘‘ کی افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر صحت نڈا مخاطب تھے۔اس موقع پر لاتور کے وزیر رابطہ سمبھاجی راؤ پاٹل نلنگیکر،ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ،سابق ایم پی ڈاکٹر گوپال راؤ پاٹل،ضلع پریشد کے صدر ملند لاتورے، میئر سریش پوار،ضلع کلکٹر جی شریکانت،ویویکانند سوسائٹی کے ڈاکٹر اشوک ککڑے،ڈاکٹر کیلاش شرما،اور شہریان لاتور کثیر تعداد میں موجود تھے۔مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ کینسر جیسے مہلک مرض کی بروقت تشخیص و علاج کیا جائے تو نہایت قلیل عرصے میں مریض صحتیاب ہوسکتا ہے۔اسی لئے مرکزی و ریاستی حکومت مختلف طبی انتظامات کے لئے کوشاں ہیں اور مختلف امراض سے نجات دلاکر ملک کے عوام و سماجی زندگی کی یقینی صحت کے لئے بھی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزید مہاراشٹر میں ۷؍ سوپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس کے علاوہ ملک میں قائم شدنی ۲۰؍ریاستی کینسر ہاسپٹلس میں سے ایک ریاستی ہاسپٹل کا قیام اورنگ آباد میں کیاجارہا ہے جس کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی اطلاع بھی مرکزی وزیر صحت نے دی۔ رابطہ وزیر سنبھاجی راؤ نلنیگیکر نے اپنی مخاطبت میں عوام سے اپیل کی کہ وہ مہاتما پھلے آروگیہ یوجنا کے علاوہ دیگر سرکاری اسکیمات سے استفادہ حاصل کریں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!