Published From Aurangabad & Buldhana

شیو پال کی نئی پارٹی UPکی تمام لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی جانب سے اتحاد کی دہائی دینے کے چند گھنٹے بعد ہی امکے چھوٹے بھائی شیوپال یادو جنہوں نے پارٹی سے الگ ہوکر حال ہی میں سماجوادی سیکولر مورچا نامی پارٹی بنائی ہے 2019میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں UPکی تمام 80سیٹوں پر اپنے نمائندے کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی میں ایک لمبا عرصہ رہے شیو پال یادو نے اپنی نئی پارٹی بنائی ہے ۔اکھیلیش یادو کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سے ہی انکے تعلقات اکھلیش سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔ جسکے بعد وہ پارٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ شیوپال کا بیان اپنے بڑے بھائی ملائم سنگھ کے بیان کے چند گھنٹے بعد ہی آیا ہے۔

ملائم نے اتحاد کے عنوان سے کہا تھا کہ پارٹی اور گھر والے سب ایک ہیں۔سابق میں جب اکھلیش نے پارٹی کی کمان سے والدملائم سنگھ یادو کو ہٹا کر خود سنبھال لی تھی تب شیوپال نے اپنے بھائی کا ساتھ دینے کی بات کہی تھی۔ اکھلیش نے جب پارٹی کی صدارت سنبھالی تھی تب شیو پال کو پارٹی کے ریاستی صدر کی ذمہ داری سے نکال دیا تھا۔جس کے بعد دو دن قبل شیو پال نے سماج وادی سیکولر مورچہ نامی پارٹی کو قائم کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!