Published From Aurangabad & Buldhana

شیوسینا کی بی جے پی کووارننگ ’’رام مندربناوورنہ رام نام ستیہ…‘‘۔

شیو سینا نے بی جے پی سے کہا ہے کہ اگرجلد ازجلد رام مندرکی تعمیرشروع نہیں ہوئی توآئندہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔

شیو سینا نے اپنے اخبار’سامنا‘ کے اداریے میں ایک بارپھربی جے پی پرسخت حملہ کیا ہے۔ سامنا کے ذریعہ شیو سینا نے بی جے پی سے کہا ہے کہ اگرجلد ازجلد رام مندرکا کام شروع نہیں ہوا توآئندہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔

شیو سینا نے لکھا ’’جلد زاجلد رام مندر کی تعمیرکرے بی جے پی ورنہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ’’رام نام ستیہ…‘‘ کے لئے تیاررہے‘‘۔ اداریے میں لکھا گیا ہے کہ بابری مسجد کو شیوسینکوں نے گرایا اوراس وقت بالا صاحب ٹھاکرے نے اس کی ذمہ داری بھی لی تھی۔ اب جب بی جے پی کی حکومت مرکز میں ہے، ایسے میں رام مندر کی تعمیرمیں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟

ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر جلد ازاجلد کرائی جانی چاہئے ورنہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں عوام بی جے پی کو اقتدارسے بے دخل کردے گی۔ سامنا میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے اقتدارمیں آنے سے قبل رام مندربنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب وہ اس وعدے کو بھول گئے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن آنے والے ہیں اورمرکز میں بیٹھی بی جے پی کی حکومت کو رام مندرکی تعمیرشروع کرانی چاہئے۔ واضح رہے کہ 2014 میں لوک سبھا الیکشن کے انتخابی منشور میں بی جے پی نے رام مندر کو بھی شامل کیا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!