Published From Aurangabad & Buldhana

شکیب الحسن کے آلراﺅنڈ کار کر دگی کی بدولت بنگلہ دیش نے افغانستان کو دی شکست

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نےافغانستان کو 62 رنوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 50 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر262 رن بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 200 رنوں پرہی سمٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی اس ٹورنامنٹ میں 7 میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اوروہ اب پوائنٹ ٹیبل میں پانچویں نمبرپرپہنچ گئی ہے۔ وہیں افغانستان کی ٹیم نے اپنے سبھی 7 میچ گنوا دیئے ہیں۔

بنگلہ دیش کی جیت کے ہیرو شکیب الحسن رہے، جنہوں نے بلے سے 51 رن بنائے اوراس کے بعد 29 رن دے کر5 وکٹ لئے۔ وہ یوراج سنگھ کے بعد پہلے کھلاڑی ہیں جس نے ایک میچ میں نصف سنچری اور5 وکٹ لئے ہیں۔ شکیب الحسن اس عالمی کپ میں 400 سے زیادہ رن بنا چکے ہیں اوران کے نام 10 وکٹ بھی ہوگئے ہیں۔ عالمی کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے کرکٹرہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے یوراج سنگھ کی برابری کی، جنہوں نے 2011 عالمی کپ میں آئرلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یوراج نے آئرلینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 50 رن بنائے تھے اور31 رن دے کرپانچ وکٹ حاصل کئے تھے۔

بنگلہ دیش کی جیت میں مشفق الرحیم نے 83 رنوں کا تعاون دیا۔ تمیم اقبال نے 36، محمود اللہ نے 27 اورمصدق حسین نے 35 رنوں کی اننگ کھیلی۔ گیند بازی کی بات کریں تو شکیب الحسن کے پانچ وکٹوں کے علاوہ مستفیض الرحمان نے دو وکٹ لئے جبکہ مصدق حسین اور سیف الدین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!