Published From Aurangabad & Buldhana

شکھردھون کی شاندار بلے بازی،دہلی نے کولکاتہ کو دی 7وکٹ سے شکست

کولکاتہ :دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2019 کے 26 ویں میچ میں سلامی بلے بازشکھر دھون کی زبردست اننگ (ناٹ آوٹ 97 رن) کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو اسی کے گھرمیں 7 وکٹ سے روند دیا۔ کولکاتہ کے 178 رنوں کے ہدف کو دہلی نے 7 گیند باقی رہتے ہی حاصل کرلیا۔ دھون کے علاوہ دہلی کیپٹلس کی طرف سے رشبھ پنت نے 46 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔رشبھ پنت اورشکھردھون نے تیسرے وکٹ کے لئے سنچری شراکت کرکے اپنی ٹیم کو بہترین پوزیشن میں پہنچا دیا۔ یہ دہلی کی 7 میچوں میں چوتھی جیت ہے۔ وہ اب 8 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبرپرہے۔ وہیں کولکاتہ کوتیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے قبل دہلی کیپٹلس نے مضبوط آغازکے بعد دو وکٹ جلدی جلدی گنوا دیئے۔ سلامی بلے باز پرتھوشی شا اورکپتان شرے یس ایرپویلین لوٹ گئے۔ دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے پیچھے دنیش کارتک کو کیچ تھمایا۔ حالانکہ ایک اینڈپرشکھر دھون ڈٹے رہے۔ کولکاتہ کی طرف سے پرسدھ کرشنا اورآندرے رسیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔کولکاتہ نے سلامی بلے باز شبھمن گل (65) کی نصف سنچری اننگ اورآندرے رسیل (45) کے دم پر 7 وکٹ کے نقصان پر178 رنوں کا اسکورکھڑا کیا۔ کے کے آرکا آغاز اچھا نہیں رہا اورپہلی گیند پرہی جوئے ڈینلی آوٹ ہوگئے۔ رابن اتھپا اورنتیش رانا آج کچھ خاص نہیں کرپائے۔ حالانکہ شبھمن گل نے ایک اینڈ پرڈٹ کردہلی کا مقابلہ اور 38 گیند وں پر اپنی دوسری نصف سنچری لگائی۔شبھمن گل نے 65 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آندرے رسیل نے 21 گیندوں میں 4 چھکوں کی مدد سے 45 رن بنائے۔ ان کی موجودگی میں لگ رہا تھا کہ کے کے آر190 رن کے آس پاس پہنچ سکتی ہے، لیکن کرس مورس نے ان کی اننگ کا خاتمہ کردیا اوراس کے بعد کے کے آرکا بڑا اسکوربنانے کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔ دہلی کیپٹلس کی طرف سے کگیسو رباڈا، کیمو پال اورکرس مورس نے 2۔2 وکٹ حاصل کئے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!