Published From Aurangabad & Buldhana

شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون بدل کر جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا

پیانگ یانگ ۔ جدید تعلق کے رخ پر ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اب شمالی اور جنوبی کوریا ہموقت بھی ہوگئے۔پیش قدمی سے کام لیتے ہوئے شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون بدل کر جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا ہے۔یہ اطلاع شمالی کوریا ئی سرکاری میڈیا نے دی ہے۔

شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا ۔واضح رہے دونوں ملکوں کے سربراہان نے پچھلے ہفتے تاریخی ملاقات کی تھی۔غیرفوجی علاقے کے قصبے پان منجوم میں جہاں دونوں ملکوں کے رہنما ملے تھے،دو گھڑیاں لگی ہیں جو دونوں ملکوں کا اب ایک ہی وقت بتا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے کم جونگ کو ان گھڑیوں پر الگ الگ وقت دیکھ کر دکھ ہوا تھا۔

آن لائن میڈیا کے مطابق اسی دوران امریکی صدر ڈونیلڈ ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات طے کر لی ۔ تاریخ اور جگہ کا اعلان جلد متوقع ہے۔دنیا کو اس ملاقات سے اچھی امیدیں ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!