Published From Aurangabad & Buldhana

شادی شدہ جوڑے نے کی خود کشی

اورنگ آباد:- شہر کے والوج علاقہ میں رہنے والے ایک شادی شدہ جوڑے نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ کی اطلاع لوگوں کو تب پتا چلی جب دن نکلنے کے بعد بھی دونوں گھر سے باہر نہ نکلے۔ مرحومین کی پہچان شوہر پروین پاٹِل (32) اور بیوی آرتی پاٹِل (28) کے طور پر کی گئی ہے۔ جس عمارت میں یہ حادثہ پیش آیا اسی عمارت میں آرتی کے والدین بھی رہتے تھے۔ دو دن قبل ہی انکے درمیان جھگڑا ہوا تھا جسے آرتی کے رشتہ داروں کے دخل سے سنبھال لیا گیا تھا۔ آخری رات دونوں نے آرتی کے والدین کے گھر کھانا کھایا تھا جس کے بعد دونوں اپنے گھر چلے گئے اور صبح باہر ہی نہیں نکلے۔ کمرے میں پروین کو پنکھے سے لٹکا ہوا اور آرتی کو بستر پربے ہوش پایا گیا۔ لوگوں نے یہ دیکھ پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد دونوں کو گھاٹی اسپتال لایا گیا جہاں پرڈاکٹرس نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ حالانکہ خودکشی کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چلی ہے۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ شوہر نے پہلے بیوی کو قتل کیا ہوگا اور پھر خود کشی کی ہوگی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!