Published From Aurangabad & Buldhana

سی بی آئی نے درج کیا دکن کرونیکل کے خلاف 30.54 کروڑ روپئے کے گھوٹالہ کا مقدمہ

حیدرآباد :- سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے آج دکن کرونیکل ہولڈنگس (DCHL) نامی کمپنی اور اس کے ڈائریکٹر وینکٹرام ریڈی کے خلاف یونائیٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی ( UIIC) کو 30.54 کروڑ روپئے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
‎2011 میں UIIC کےچند افسران نے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے DCHL میں سرمایہ کاری کی تھی۔
اس سرمایہ کاری میں کمپنی کی جانب سے وقت گزرنے بعد واجب الادا رقم کو جمع نہیں کروایا گیا۔
DCHL نے 10 کروڑ کے دو بنک چیک دیے تھے جو بنک کھاتہ میں پیسہ نہ ہونے ہر رد ہوگئے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!