Published From Aurangabad & Buldhana

سی بی آئی نے بوفورس کی دوبارہ جانچ کرنے کی عدالت سے طلب کی اجازت

سی بی آئی نے ٹرائل کورٹ سے بوفورس کی دوبارہ جانچ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ بتادیں کہ اس معاملے میں سی بی آئی نے آگے کی جانچ کرنے کیلئے روز ایوینیو کورٹ، نئی دہلی میں درخواست کرکے اجازت مانگی تھی۔ پر کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کورٹ کو اطلاع دے دینا ہی کافی ہے۔

دراصل بوفورس گھوٹالہ کا انکشاف 1987 میں ہواتھا۔ اس میں اس وقت راجیو گاندھی حکومت کے اوپر سویڈن کی کمپنی بوفورس کو ہندستانی فوج کو توپیں سپلائی کرنے کیلئے 64 کروڑ روپئے کی دلالی لینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد راجیو گاندھی کی حکومت گر گئی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!