Published From Aurangabad & Buldhana

سی ایم یوگی سے ملا چیک ہوا باونس، بینک نے ٹاپر طالب علم سے لیا جرمانہ

یو پی بورڈ کلاس 10ویں کے ایک ٹاپر کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملا چیک باونس ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بینک نے طالبہ علم سے جرمانہ لے لیا ہے۔ مذکورہ معاملہ اتر پردیش کے بارہ بنکی کا ہے ۔ بارہ بنکی کے ینگ اسٹریم انٹر کالیج میں پڑھنے والے آلوک مشر نے 10ویں میں 93.5 فیصد نمبر حاصل کر کے ضلع میں ٹاپ کیا تھا۔ وہیں پورے صوبہ میں وہ ساتویں درجہ پرتھا۔

ضلع میں ٹاپ کرنے پر انہیں 29 مئی کو لکھنئو بلایا گیا تھا جہاں وزیر اعلیٰ یوگی نے انہیں ایک لاکھ کا چیک دیا۔ اس چیک پر بارہ بنکی کے ڈسٹرکٹ انپکٹر آف اسکول ، راج کمار یادو کے دستخط تھے۔ واضح رہےکہ آلوک کے والد نے لکھنئو کے حزرت گنج میں واقع بینک میں 5 جون 2018 کو چیک جمع کیا تھا۔ جب پیسہ آلوک کے اکاونٹ میں نہیں آئے تو انہوں نے بینک سے رابطہ کیا تب معلوم ہوا کہ چیک باونس ہو گیاہے۔

ڈی آئی او ایس راج کمار یادو نے بتایا کہ ’’ چیک باونس ہونے کی وجہ سگنیچر میں مس میچ بتایا گیا ہے، لیکن دوسرے کسی طالبہ علم کے ساتھ ایسا کوئی واقع در پیش نہیں ہوا ہے۔ طالبہ علم کو دوسرا چیک جاری کر دیا گیا ہے‘‘۔ بارہ بنکی کے ڈی ایم، ادے بھانو کہتے ہیں کہ ’’ یہ معاملہ بہت سنگین ہیں ، اگر غلطی پائی جاتی ہے تو کاروائی ہوگی‘‘أ

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!