Published From Aurangabad & Buldhana

سی آر پی ایف نہ ہوتی تو میرا بنگال سے بچ کر نکلنا بہت مشکل تھا: امت شاہ

نئی دہلی :بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے بدھ کو پریس کانفرنس کر کے ممتا بنرجی اور مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ منگل کو شاہ کے روڈ شو کے دوران ہوئے تشدد پر انہوں نے کہا کہ اگر سی آر پی ایف نہیں ہوتی تو میرا بچ کر واپس آنا بے حد مشکل تھا۔
پریس کانفرنس میں شاہ نے کہا کہ اب تک انتخابات کے چھ مرحلے ختم ہو چکے ہیں۔ ان 6 مراحل میں بنگال کے علاوہ کہیں بھی کوئی تشدد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا،میں ممتا جی کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ صرف 42 نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں اور بی جے پی ملک کی تمام ریاستوں میں انتخابات لڑ رہی ہے۔ مگر کہیں پر بھی تشدد نہیں ہوا، لیکن بنگال میں ہر مرحلے میں تشدد ہوا، اس کا واضح طور پریہ مطلب ہے کہ بنگال میں ٹی ایم سی تشدد کر رہی ہے۔
امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ روڈ شو سے پہلے ہی وہاں لگے پوسٹر پھاڑ دئیے گئے تھے۔ روڈ شو شروع ہوا جس میں زبردست عوامی ہجوم امڈا۔ 2.30 گھنٹے تک پر امن طریقے سے روڈ شو چلا۔ لیکن پھر تین بار حملے کئے گئے اور تیسرے حملے میں توڑ پھوڑ، آگ زنی اور بوتل میں کیروسین ڈال کر بھی حملہ کیا گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!