Published From Aurangabad & Buldhana

سینئر کانگریس لیڈر گروداس کامت کا انتقال ، پرائمس اسپتال میں لی آخری سانس

کانگریس نےکامت کو گجرات ، راجستھان ، دادرا اور نگر حولی ، دمن دیپ کی ذمہ داری سونپی تھی۔ لیکن 2017 میں کامت نے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ۔

کانگریس کے سینئر لیڈر گروداس کامت کا بدھ کو انتقال ہو گیا۔ کامت نے دہلی کے چانکیا پوری میں واقع پرائمس اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے چیف سکریٹری اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن رہے ہیں ۔ کامت نارتھ ویسٹ ممبئی سے 2014 تک رکن بھی رہے ہیں۔

کانگریس نے انہیں کو گجرات ، راجستھان ، دادرا اور نگر حولی ، دمن دیپ کی ذمہ داری سونپی تھی۔ لیکن 2017 میں کامت نے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ۔ حالانکہ ا ن کے استعفی کے بعد بھی پارٹی انہیں چیف سکریٹری کے طور پر مانتی رہی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!