Published From Aurangabad & Buldhana

سیمسن کی شاندار بلے بازی , راجستھان رائلس کی بنگلور پر 19رن سے جیت

بنگلور: نوجوان بلے باز سنجو سیمسن کی 10 چھکوں سے سجی ناٹ آؤٹ 92 رن کی دھماکہ خیز اننگز کے دم پر راجستھان رائلس نے ستاروں سے لیس رائل چیلنجرز بنگلور کو اتوار کو یک طرفہ انداز میں 19 رنز سے ہرا کر آئی پی ایل 11 میں تین میچوں میں دوسری فتح حاصل کر لی۔راجستھان نے سنجو کے محض 45 گیندوں پر دو چوکوں اور 10 چھکوں سے بنے طوفانی ناٹ آؤٹ 92 رن کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ پر 217 رن کا مضبوط اسکور بنا یا۔اس ہمالیائی اسکور کے سامنے بنگلور ٹیم کا چیلنج منہدم ہوگیا اور ٹیم چھ وکٹ پر 198 رن ہی بنا سکی۔بنگلور کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست ہے ۔سنجو اپنی میچ فاتح اننگز کے لئے مین آف دی میچ بنے ۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان وراٹ جب تک کریز پر تھے تب تک بنگلور کی امیدیں بنی ہوئی تھیں لیکن ان کے 101 اور اے بی ڈی ویلیئرز کے 114 کے اسکور پر آؤٹ ہوتے ہی بنگلور کی امیدیں ختم ہو گئیں۔وراٹ نے 30 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رن بنائے جو اس ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی نصف سنچری ہے ۔وراٹ نے برینڈن میک کولم کا وکٹ پہلے اوور میں ہی گر جانے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 77 رن جوڑے لیکن ڈی کوک کے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر ڈی آرسی شارٹ کا شکار بنتے ہی بنگلور کو جھٹکا لگ گیا۔رہی سہی کسر لیگ اسپنر شریس گوپال نے وراٹ اور ڈی ویلیئرز کے وکٹ لے کر پوری کر دی۔ڈی کوک نے 10 گیندوں پر 26 رنز اور ڈی ویلیئرز نے 18 گیندوں پر 20 رن بنائے ۔ مندیپ سنگھ اور واشنگٹن سندر نے آخری اوورز میں طوفانی بلے بازی کی لیکن ہدف کافی بڑا ہونے کی وجہ سے وہ شکست کا فرق ہی کم کر پائے ۔پہلے بلے بازوں نے اگر تھوڑی بھی تیزی دکھائی ہوتی تو معاملہ بہت قریبی ہو سکتا تھا۔مندیپ نے 25 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 47 رن اور سندر نے محض 19 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کے سہارے 35 رن بنائے ۔ گوپال نے 22 رن پر دو اہم وکٹ حاصل کئے ۔اس سے پہلے راجستھان کی اننگز سیمسن کے تابڑ توڑ چھکوں کے ارد گرد سمٹی رہی۔تیسرے نمبر پر اترے اس نوجوان بلے باز نے بنگلور کے کسی بھی بولر کو نہیں بخشا اور 10 بہترین چھکے لگائے ۔کپتان اجنکیا رہانے نے 20 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36، بین اسٹوکس نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رن، جوس بٹلر نے 14 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز اور راہل ترپاٹھی نے محض پانچ گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے ناقابل شکست 14 رنز بنائے ۔راجستھان نے اپنے 100 رنز 12 اوور میں پورے کئے جبکہ اس کے اگلے 50 رنز 4.4 اوور میں بنے ۔راجستھان نے اگلے 67 رنز محض 3.2 اوور میں بنا ڈالے ۔راجستھان اننگز کے 17 ویں اوور میں 15 رنز، 18 ویں اوور میں 16 رن، 19 ویں اوور میں 17 رن اور 20 ویں اوور میں 27 رن پڑے ۔امیش یادو کا اننگز کا آخری اوور سب سے زیادہ مہنگا رہا جس میں سیمسن نے دو چھکے اور راہل نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔امیش نے چار اوور میں 59 رن لٹایے اور سب سے مہنگے رہے ۔ ان کے آخری اوور نے ہی میچ میں سارہ فرق پیدا کیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!