Published From Aurangabad & Buldhana

سپریم کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرس کے نام توہین عدالت کا نوٹس کیا جاری

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ایڈجسٹڈ گراس ریونیو یعنی ’اے جی آر‘معاملے میں انڈین ایئرٹیل، ووڈافون-آئیڈیا، ریلائنس کمیونیکیشن، ٹاٹا ٹیلی سروسز اور دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرس کو17 مارچ کو ذاتی طورپر طلب کیاہے۔ جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے ان کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹروں کو جمعہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سبھی کو ذاتی طورپر 17 مارچ کو پیش ہونے کو کہا ہے۔

سپریم کورٹ نے عدالت میں پیش ہوکر یہ بتانے کو کہا ہے کہ ان کی کمپنیوں نے اب تک روپے کیوں نہیں جمع کرائےہیں۔جسٹس مشرا نے حکومت سے بھی پوچھا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے یہ نوٹیفکیشن کیسے جاری کی کہ ابھی ادائیگی نہ کرنے پر کمپنیوں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو کیسے روکاگیا۔سپریم کورٹ نے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ ’’کس افسرنے اتنی جرأت کی کہ ہمارے حکم پر روک لگا دی گئی۔اگر ایک گھنٹے کے اندر حکم واپس نہیں لیاگیا،تو اس افسر کو آج ہی جیل بھیج دیا جائےگا۔‘‘

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!