Published From Aurangabad & Buldhana

سپاری کلر عمران مہدی و سیدظہیر شیراکو شیخ ناصر قتل معاملہ میں عمرقید کی سزا

اورنگ آباد: ۳۱؍ اگست ( اسٹاف رپورٹر)سپاری کلر عمران مہدی کی گینگ کے اہم رکن شیخ ناصر شیخ چاندکا ۲۰۱۱ء میں قتل کردیاگیاتھا۔اس معاملہ میں کل ہی عمران مہدی اور سید ظہیر عرف شیرا کو ملزم قراردیاگیاتھا۔ عدالت نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت مکمل کرلی تھی جس کے بعد آج عدالت میں فیصلہ سنایا جانے والا تھا۔ جسٹس وی وی پاٹل کے روبروجیسے ہی سماعت شروع ہوئی انہوں نے شیخ ناصرقتل معاملہ میں دونوں کوملزم قراردیتے ہوئے عمرقیدکی سزاسنائی۔اس معاملہ میں حکومت کی جانب سے سرکاری وکیل راجندر پی مگدیہ ‘عمران مہدی کی جانب سے گوپال پانڈے جبکہ سیدظہیر عرف شیراکی جانب سے ایڈوکیٹ کے جی بھونسلے نے پیروی کی۔ شیخ ناصرقتل معاملہ کی تفصیلات اسطرح ہیں کہ وہ عمران مہدی کی ہی گینگ میں کام کرتاتھا۔ عمران کوشک تھاکہ ناصر پولس کامخبرہے۔

اسی وجہ سے عمران نے اس کے قتل کی سازش رچی۔ مہدی نے شیخ ناصرکو ۲۰۱۱ء کو گنپتی وسرجن کے دن اپنے گھر بلایااور اس کاقتل کردیا تھا۔ اس کی لاش کو ساؤنگی کے فارم ہاؤس میں دفن کردیاگیاتھا۔سلیم قریشی قتل معاملہ کے دوران سابق پی آئی سنیل تیلورے نے مہدی اورسیدظہیرکواعتمادمیں لے کر پوچھ تاچھ کی تھی جس میں ظہیر نے ناصرکے قتل کااقبال کیاتھا۔ ظہیرنے ناصرکی لاش کوکہاں ٹھکانے لگایاگیاتھااسکی بھی معلومات پولس کودی تھی۔پیر کو سلیم قریشی قتل معاملہ میں عدالت نے عمران مہدی سمیت آٹھ افرادکودوہری عمرقید اور فی کس پندرہ لاکھ گیارہ ہزارکاجرمانہ عائدکیاہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!