Published From Aurangabad & Buldhana

سلویٰ حسین جس کا دل سینے کے بجائے بیگ میں دھڑکتا ہے!

لندن: ہرانسان کا دل اس کے سینے میں ہوتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون ایسی ہے جو اپنا دل ایک بیگ میں ڈالے ہمہ وقت ساتھ اُٹھائے پھرتی ہے۔یہ بالکلیہ تازہ خبر نہیں بلکہ ڈھائی سال قبل برطانیہ میں انجام دی گئی غیرمعمولی سرجری ہے ۔ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر پھر سے وائرل ہوگئی جس سے عوام کو متعلقہ جانکاری حاصل کرنے میں سرگرداں دیکھا جارہا ہے ۔’العربیہ‘ کے مطابق جنوری 2018 ء میں برطانوی شہر کلے ہال کی رہائشی 39سالہ سلویٰ حسین کو 6 ماہ قبل ہارٹ اٹیک ہوا اور اس کا دل ناکارہ ہو گیا۔ وہ اس وقت گھر میں اکیلی تھی۔

اس نے ہمت کی اور خود ہی گاڑی میں بیٹھ کر محض 200 میٹر کی دوری پر اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی۔ وہاں سے اسے مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں چار دن تک اس کا علاج جاری رہا لیکن دل کے ناکارہ ہونے پر اسے وہاں سے ہیئر فیلڈ ہاسپٹل رجوع کر دیا گیا۔ہیئر فیلڈ ہاسپٹلمیں ڈاکٹروں نے اس کا ایک انتہائی نایاب آپریشن کیا اور اس کے سینے میں ’’پاور پلاسٹک چیمبرز‘‘ لگا دیئے جن سے دو پائپ باہر نکلتے ہیں اور باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں۔

یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے چلتا ہے اور ان چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہے۔اس ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے اور پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے چیمبر خاتون کے سینے کے اندر جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر ہیں۔ یہ تینوں چیزیں سلویٰ ایک بیگ میں ڈالے اپنے ساتھ اٹھائے رکھتی ہے۔ ان کا وزن لگ بھگ 7کلوگرام ہے۔اس حیران کن ڈیوائس کی قیمت 86ہزار پاؤنڈ (تقریباً 1کروڑ 28لاکھ روپئے )ہے۔

siasat.com

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!