Published From Aurangabad & Buldhana

سری لنکا میں ایک اور بم دھماکہ، کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں

کولمبو: سری لنکا کی راجدھانی کولمبو اور اس کے اردگرد کے شہروں میں اتوار کو ایسٹر کے موقع پر ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد جمعرات کو مشرقی شہر پگوڈا میں دھماکہ ہوا، حالانکہ اس میں کسی طرح کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اتوار کو دھماکوں کے بعد ملک ہائی الرٹ پر ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکا کے ہوائی علاقے میں ڈرون کی پرواز کو فوری طور سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولس کے ترجمان روون گناسیکارا نے بتایا کہ کولمبو سے 40 کلومیٹر دور پگوڈا شہر میں مجسٹریٹ عدالت کے پیچھے خالی زمین پر ہوئے دھماکے کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”عدالت کے احاطے کے پیچھے ایک دھماکہ ہوا ہے، ہم اس کی جانچ کررہے ہیں۔ اتوار کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 359 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور تقریبا 500 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!