Published From Aurangabad & Buldhana

سرمایہ کاروں کا پیسہ لے کر دھوکا دینے پر کمپنی کا مالک گرفتار

اورنگ آباد:۔ شہر کے ایک مقامی کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کو پولس نے تقریباً 1000سرمایہ کاروں کو 19لاکھ روپے کا دھوکا دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
پولس کے مطابق دگامبر بھوسلے نے 2014میں گنپتی اربن کوآپریٹیوکریڈٹ سوسائٹی نامی ایک سرمایہ کاری سوسائٹی شروع کی تھی۔ اس سوسائٹی میں دتّا پالسکر نامی ایجنٹ کے ذریعہ روزانہ کے حساب سے پیسہ جمع کیا جاتا تھا۔ جب سرمایہ کاروں نے ایجنٹ سے پیسہ مانگا تو اس نے بھوسلے کو اس متعلق بتایا۔جواب میں بھوسلے نے اس وقت نہ صرف پیسہ دینے سے انکار کردیابلکہ کہا کہ وہ کبھی بھی پیسہ نہیں چکا پائیگا۔
آخر کار پالسکر نے خود ہی بھوسلے کے خلاف پولس میں شکایت درج کروائی اور اس شکایت پر پولس نے بھوسلے کو گرفتار کرلیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!