Published From Aurangabad & Buldhana

سدرشن نیوز پروگرام معاملے میں پانچ اکتوبر تک سماعت ملتوی

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سدرشن نیوز کے ‘بنداس بول’ شو کے خلاف درخواست کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیروز اقبال کی درخواست کی اگلی سماعت کے لئے 5 اکتوبر دوپہر 2 بجے کا وقت مقرر کیا۔ سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے پیش، سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے ڈویژن بنچ کو آگاہ کرایا کہ مرکز نے سدرشن نیوز چینل کو آج ہی چار صفحات کا نوٹس جاری کیا ہے۔ مہتا نے کہا کہ ’وجہ بتاؤ ‘ نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ چینل پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کے معاملے میں 28 ستمبر کی شام 5 بجے تک اپنا موقف پیش کرے کہ اس کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ انہوں نے کہا کہ اگر نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو یکطرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔ سالیسیٹر جنرل نے اعتراف کیا کہ پہلی نظر میں چینل کا پروگرام کوڈ کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہتا نے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ اس پر عدالت نے معاملے کی سماعت 5 اکتوبر دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!