Published From Aurangabad & Buldhana

سانگلی میونسپل کارپوریشن کی طرح دیگر جگہوں پر بھی بی جے پی کو پٹخنی دیں گے: ناناپٹولے

ممبئی: سانگلی میونسپل کارپوریشن کے میئر وڈپٹی میئر کے انتخاب میں مہاراشٹروکاس اگھاڑی نے بی جے پی سے اقتدار چھین لیا ہے۔ این سی پی کے دگوجیہ سریہ ونشی میئر جبکہ کانگریس کے امیش پاٹل ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔ جس طرح سانگلی میونسپل کارپوریشن کو مہاوکاس اگھاڑی نے بی جے پی سے چھینا ہے، اسی طرح دیگر جگہوں پر بھی ہم ایک ساتھ ملک کر بی جے پی کو پٹخنی دیں گے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سانگلی میونسپل کارپوریشن میں ہونے والی اقتدار کی تبدیلی دراصل مہاوکاس اگھاڑی کے اتحاد کی کامیابی ہے۔ بی جے پی کی آمرانہ طریقہ کار سے عوام اوب چکی ہے ، جس کا ثبوت یہ ہے کہ قانون ساز کونسل کے حالیہ انتخابات میں بھی مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں نے بھرپور کامیابی حاصل کی تھی۔

ریاست میں حکومت کے کام کاج پر لوگوں کا اعتمادمضبوط ہوا ہے جس سے یہ بات یقینی ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔ پٹولے نے اس موقع پر ریاستی وزیرزراعت ویشواجیت کدم، شہر وضلع صدر پرتھوی راج پاٹل، جیہ شری تائی پاٹل اورویشال پاٹل کو مبارکباد دی کہ ان کی قیادت میں کانگریس واین سی پی کے اتحاد نے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!