Published From Aurangabad & Buldhana

سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق نے چھوڑا پاکستان کے چیف سلیکٹرکا عہدہ

اسلام آباد : مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق نے بدھ کو لاہور میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا ہے کہ وہ 30 نومبر کو چیف سلیکٹر عہدے سے ہٹ جائیں گے۔ وہ گزشتہ سال ستمبر سے چیف سلیکٹر اور چیف کوچ دونوں ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ مصباح الحق نے کہا، ’میں زمبابوے کے خلاف ہونے والی آئندہ سیریز کے لئے ٹیم کا سلیکشن کروں گا، لیکن اس کے بعد میں صرف چیف کوچ کی اپنی ذمہ داری پر ہی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں’۔

کوچ بنے رہیں گے مصباح الحق
سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وہ بورڈ یا کسی دیگر کے دباو میں چیف سلیکٹر عہدے سے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’یہ پوری طرح سے میرا خود کا فیصلہ ہے۔ میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ایک وقت میں دو اہم کردار نبھانا آسان نہیں ہے۔ میں قومی ٹیم کے چیف کوچ کے طور پر اپنا سب سے بہترین دینا چاہتا ہوں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!