Published From Aurangabad & Buldhana

سابقہ ریاستی وزیر راجیش ٹوپے کے پی اے کے گھر میں دن دہاڑے سرقہ

چار لاکھ نقد طمنچہ اور چھ کارتوس لیکر ہوئے فرار

جالنہ (محمد اظہر فاضل) سابقہ ریاستی وزیر راجیش ٹوپے کے پی اے گنیش بھنور ساکن سونل نگر میں دن دہاڑے نقب زنی کر کے سارق چار لاکھ سے زائد لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بھنور صبح روزانہ کے معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جا چکا تھا اور گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا جس کا راست فائدہ چوروں نے اٹھاتے ہوئے اس کے گھر میں نقب زنی کی اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپئے نقد ، آٹھ تولہ سونا اس طرح چار لاکھ ۵۸ ہزار کا مال لے اڑے کیا ۔

اس چوری نے پولس کے سامنے ایک کھلا چیلینج رکھ دیا ہے ۔ چوری کی اطلاع پر پولسنے فوراً کاروائی کرتے ہوئے ڈاگ اسکاڈ کو بلایا ۔ دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس چوری میں بھنور کا ذاتی طمنچہ اور چھ گولیاں بھی غائب تھیں جس کی شکایت پولس سے کی گئی ۔جائے ورادات پر اعلی سطحی پولس افسران بھی پہونچے اور تحقیقات شروع کی گئی۔اب اس چوری کے چیلینج کو پولس کتنے دنوں میں حل کرتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔لیکن اس چوری سے بھر شہر میں دن بھر چرچے جاری رہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!