Published From Aurangabad & Buldhana

زیر تربیت IPS آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ناندیڑ:- اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے آج ناندیڑ میں زیر آزمائش آئی پی ایس افسر کو ریت کے ایک کاروباری سے 1لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔
ریت کے کاروباری کی جانب سے شکایت کرنے پر امراوتی کی ACB یونٹ اپنے سپریٹینڈنٹ آف پولس (ایس پی) شریکانت دیھوارے کی قیادت اس معاملے کے لئے پچھلے چار ماہ سے تیاری کر رہی تھی۔ ایس پی دیھوارے نے گرفتار شدہ افسر 34سالہ سنی سنگھ اندر سنگھ ہے۔ دیھوارے کے مطابق جرم کو درج کرلیا گیا ہے لیکن فلحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
شکایت کار کے مطابق ملزم آفسر نے اس کی ریت کی گاڑیوں کو ضبط کر لیا تھا اور اسے گرفتار نہ کرنے اور ریت کی گاڑیوں کو چھوڑ دینے کے لئے دو لاکھ کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ جس میں پہلے اسے ایک لاکھ ادا کرنے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!