Published From Aurangabad & Buldhana

ریلائنس انڈسٹری کی 42 ویں اے جی ایم کی 5 بڑی باتیں، عام آدمی کے لئے ہوئے یہ بڑے اعلانات

ریلائنس انڈسٹریزکی 42 ویں اے جی ایم (سالانہ جنرل میٹنگ) میں کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نےکہا ہےکہ گزشتہ مالی سال میں کمپنی کی کارکردگی شانداررہی ہے۔ گزشتہ سال بھی ریلائنس انڈسٹریزملک کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ہےکہ ریلائنس انڈسٹریز (آرآئی ایل) کے پاس 3 گروتھ انجن ہے، جس میں سےآئل، ریٹیل اورجیوریلائنس کے گروتھ انجن ہیں۔ ریلائنس ریٹیل اورریلائنس جیونےاپنی شاندار کارکردگی سے نقادوں کوغلط ثابت کیا ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ لسٹ ہونے پرریلائنس رٹیل اورریلائنس جیو ٹاپ 10 میں اپنا مقام بنائیں گے۔

مکیش امبانی کا کہنا ہے کہ آئل ٹوچیم بز میں سعودی ارامکوبھی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس میں سعودی ارامکو کی 20 فیصد حصہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معیشت میں نظر آرہی کساد بازاری عارضی ہے۔

جیودنیا کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بنی
جیوکے بارے میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیو ہرماہ ایک کروڑنئے صارف جوڑ رہا ہے اوراس طرح جیو دنیا کا سب سے بڑا آپریٹربن گیا ہے۔ جیوملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے اورجیومیں سرمایہ کاری کا کام پورا ہوگیا ہے۔ حالانکہ جیوکی صلاحیت کی توسیع کےلئے معمولی سرمایہ کی ضرورت ہے۔
ریلائنس جیو گیگا فائبرلانچ کی تاریخ طے
کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ جیوفائبرکی سروس 5 ستمبر2019 سے شروع کی جائے گی۔ پانچ ستمبرکی تاریخ خاص ہے کیونکہ اسی دن مکیش امبانی نے جیو کی لانچنگ کی تھی۔ جیو کی تیسری سالگرہ پرکمپنی گیگا فائبرلانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ اگر آپ گیگا فائبرکی سروس لینا چاہتے ہیں توسب سے پہلے آپ کو کمپنی کی آفیشیل ویب سائٹ پر جا کررجسٹرکرانا ہوگا۔

ایم ایس ایم ای ایس کلاوڈ کنکٹیویٹی
مکیش امبانی نے کہا کہ جیو فائبرسے ایم ایس ایم ای ایس کلاوڈ کنکٹیوٹی دیں گے۔ جیو فائبرسے 24 لاکھ چھوٹے کاروباریوں کومدد ملے گی۔ گیگا فائبرسے 2.5 کروڑبزانٹ کو کو جوڑیں گے۔ 34 کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ جیو ملک کا سب سے بڑا نیٹ ورک بنا ہے۔ مائیکروسافٹ کے ساتھ جیو پورے ملک میں ڈیٹا سینٹرکھولے گا۔ جس کے لئے جیو اور مائیکرو سافٹ پارٹنرشپ کریں گے۔ جیوملک میں بلاک چین ٹکنالوجی دستیاب کرائے گا۔

آرآئی ایل رٹیل نے ملک میں ریٹیل انقلاب برپا کیا
مکیش امبانی کا کہنا ہے کہ آرآئی ایل رٹیل نے ملک میں ریٹییل انقلاب لادیا ہے۔ آرآئی ایل رٹیل کے پاس ہرگھنٹے ایک لاکھ صارفین ہیں۔ آرآئی ایل رٹیل نے ہردن 8 نئے اسٹورکھولے ہیں۔ آرآئی ایل ریٹیل میں 1.30 لاکھ کروڑکا ٹرن اوورہے۔ آرائی ایل رٹیل نے 24 سیکنڈ میں ٹی وی فروخت کیا ہے۔ آرآئی ایل ریٹیل کا ٹاپ -20 میں آنے کا ہدف ہے۔ ٹاپ 100 گلوبل ریٹرلرس میں آرآئی ایل ریٹیل شامل ہے۔ آرآئی ایل ریٹیل تین کروڑ چھوٹے ریٹیلرس سے واسطہ ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!