Published From Aurangabad & Buldhana

ریلائنس انڈسٹریز: اپریل – جون سہ ماہی میں 9485 کروڑ کا منافع

ریلائنس انڈسٹریز نے مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی (اپریل- جون) کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ کمپنی کا کنسولیٹیڈ منافع 4.5 فیصد بڑھ کر 9485 کروڑ روپئے رہا ہے۔ وہیں گزشتہ سال کی اپریل – جون سہ ماہی میں کمپنی کا کنسولیٹیڈ منافع 9079 کروڑ روپئے رہا تھا۔

کمپنی کی کنسولیٹیڈ آمدنی 42.2 فیصد بڑھ کر 1.29 لاکھ کروڑ روپئے رہی ہے۔ مالی سال 2018 کے پہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریزکا کنسولیڈیٹیڈ آمدنی 90537 کروڑروپئے رہی تھی۔

نتائج پر ایک نظر

سہ ماہی درسہ ماہی بنیاد پرپہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کا کنسولیڈیٹیڈ ایبٹڈا 18469 کروڑروپئے سے بڑھ کر 20661 کروڑروپئے رہا ہے۔ سہ ماہی درسہ ماہی کی بنیاد پرپہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریزکا کنسولیڈیٹیڈ ایبٹڈا منافع 15.8 فیصدی سے بڑھ کر 16 فیصدی رہا ہے۔

سہ ماہی درسہ ماہی بنیاد پرپہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریزکا کنسولیڈیٹیڈ پیٹکیم سے ہونے والی آمدنی 38113 کروڑروپئے سے بڑھ کر 40287 کروڑرہی ہے۔ سہ ماہی بنیاد پرپہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریزکا کنسولیڈیٹیڈ پیٹکیم ایبٹ 6435 کروڑروپئے سے بڑھ کر 7857 کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔

سہ ماہی در سہ ماہی بنیاد پر پہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کی ریفائننگ سے ہونے والی آمدنی 93519 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 95646 کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔ سہ ماہی بنیاد پر پہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کا کنسولیڈیٹیڈ ریفائننگ ایبٹ 5607 کروڑ روپئے سے گھٹ کر 5315 کروڑروپئے ہوگئی ہے۔

سہ ماہی بنیاد پر پہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریزکی ریٹیل سے ہونے والی آمدنی 24183 کروڑروپئے سے بڑھ کر 25890 کروڑروپئے ہوگئی ہے۔ سہ ماہی درسہ ماہی بنیاد پر پہلی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریزکا ریٹیل ایبٹ 951 کروڑروپئے سے بڑھ کر 1069 کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کا مالکانہ حق ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!